لاہور میں سکول ہیڈز کی تعیناتی، بہتر میرٹ لسٹ سے 72 امیدوار باہر کر دیے گئے

جمعہ 8 اگست 2025 22:35

ٍ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2025ء) محکمہ تعلیم لاہور میں سکول سربراہان (ہیڈز) کی تعیناتی کے عمل میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے، جس میں درجنوں کنٹریکٹ اساتذہ اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز (AEOs) کو میرٹ لسٹ سے باہر کر دیا گیا۔محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق لاہور میں ہیڈز کی تعیناتی کے لیے کل 201 درخواستیں موصول ہوئیں۔ درخواست دہندگان میں 18 اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز، 38 کنٹریکٹ اساتذہ اور 16 کمپیوٹر ٹیچرز شامل تھے۔

(جاری ہے)

تاہم شرائط پوری نہ کرنے یا تقرری کے معیار پر پورا نہ اترنے کی بنیاد پر 72 امیدواروں کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔ذرائع نے بتایا کہ لاہور کے 60 سکولوں میں ہیڈز کی تعیناتی میرٹ کی بنیاد پر کی جائے گی، جس کے لیے 128 امیدوار اہل قرار دیے گئے ہیں۔ اس حساب سے ہر سیٹ کے لیے تقریباً دو امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا۔اہل امیدواروں کا آن لائن ٹیسٹ 22 جولائی کو گورنمنٹ کمپری ہینسو گرلز ہائی سکول، وحدت روڈ لاہور میں منعقد ہو گا۔ادھر نااہل قرار پانے والے کنٹریکٹ اور AEO اساتذہ نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم برسوں سے نظام تعلیم کا حصہ ہیں، لیکن اب ہمیں ہیڈز کے لیے نااہل قرار دینا سمجھ سے بالاتر ہے۔

متعلقہ عنوان :