پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چنیوٹ میں ملاوٹی دودھ کی ترسیل ناکام بنادی

جمعہ 8 اگست 2025 21:20

۳چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2025ء)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چنیوٹ میں ملاوٹی دودھ کی ترسیل ناکام بنادی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے علی الصبح سرگودھا روڈ پر دودھ سپلائر گاڑی سے 4ہزار لٹر ملاوٹی دودھ قبضہ میں لے کر تلف اورسپلائر پر پہلے سے مقدمہ درج ہونے پر گاڑی اور سپلائر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر محمد قاسم رضا نے بتایا کہ موقع پر دودھ کے 4ٹیسٹ کئے گئے ااوردودھ کا سیمپل مقرر کردہ معیار کے مطابق نہ تھا۔

انہوں نے بتایا کہ دودھ میں پانی کی ملاوٹ، قدرتی فیٹ کی کمی پائی گئی۔دودھ نواحی علاقے جامع آباد سے اکٹھا کر کے لاہور اور گردونواح میں سپلائی کیا جانا تھا۔انہوں نے کہا کہ دودھ کے نام پر سفید جعلی محلول کا دھندہ کرنے والوں کے دن گنے جاچکے ہیں۔دودھ اور بنیادی اشیاء خورونوش میں جعلسازی کرنے والوں کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔