پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، صفای کے ناقص انتظامات پر بھاری جرمانہ عائد

ہفتہ 9 اگست 2025 10:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2025ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز عامر افتخار اور ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز عمیر حنیف کی سربراہی میں ٹیم نے دو معروف ڈیپارٹمنٹل سٹورز کے میٹ سیکشن اور فیٹ اینڈ آئل یونٹس کی انسپکشن کی، صفائی کے ناقص انتظامات پر چونگی نمبر 9 میں واقع میٹ شاپ کو ایک لاکھ پچھتر ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق سلطان نگر میں گھی کا سیمپل فیل ہونے پر متعلقہ آئل یونٹ کی پروڈکشن اصلاح تک بند کر دی گئی۔ صفائی کے ناقص انتظامات پر چونگی نمبر 9 میں واقع میٹ شاپ کو ایک لاکھ پچھتر ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ ایک نجی ڈیپارٹمنٹل سٹور کے میٹ سیکشن کو اصلاحی نوٹس جاری کیا گیا ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا ہے کہ خوراک کا معیار بہتر بنانا ادارے کی اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :