منشیات فروشی میں ملوث بڑے نام پکڑے گئے،اگلی مہم گٹکا،ماوا پر ہوگی‘ آئی جی سندھ

ہفتہ 9 اگست 2025 13:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء) آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہاہے کہ منشیات فروشوں کی فہرست میں شامل بڑے نام پکڑے گئے ہیں ،اب صوبے بھر میں اگلی مہم گٹکا، ماوا تیار اور فروخت کرنے والوں کے خلاف ہوگی۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت اجلاس میں منشیات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن سے متعلق جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ڈی آئی جی سی آئی اے نے بتایا کہ منشیات فروشوں کی فہرست میں شامل بڑے نام پکڑے گئے ہیں، یہ ملزمان واٹس ایپ اور آن لائن منشیات فروشی میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں آئی جی سندھ نے کہاکہ منشیات کے خلاف اقدامات سیجرائم میں کمی آئی ہے، آن لائن منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کو تکنیکی بنیادوں پر گرفتار کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ منشیات مافیا کے خلاف ایکشن سے گٹکا ماوا کی فروخت کے بڑھ جانیکاخطرہ ہے لہٰذا صوبے بھر میں اگلی مہم گٹکا، ماوا تیار اور فروخت کرنے والوں کیخلاف ہوگی،۔اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی کا کہنا تھا کہ فلاحی و سرکاری اداروں سیکراچی میں بحالی مراکز کے قیام کی درخواست کر رکھی ہے، درخواست پر کام جاری ہے اور جلد ہی نتائج سامنے آئیں گے، کراچی میں منشیات کی لت میں مبتلا افراد کے علاج کے لیے کسی بڑے ادارے کی ضرورت ہے۔