
اغواء و نازیبا ویڈیوز کا الزام؛ سی سی ڈی کا ملزمان کی گرفتاری کیلئے ن لیگی ایم پی اے کے ڈیرے پر چھاپہ
ایک مغوی تشویشناک حالت میں بازیاب کرالیا گیا، ڈیرے کا انچارج ریکارڈ یافتہ نکلا، مزید 66 گارڈز بھی اشتہاری پائے گئے
ساجد علی
ہفتہ 9 اگست 2025
13:04

(جاری ہے)
سی سی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی ڈویژن میں اشتہاریوں کی پناہ گاہوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے، یہ کارروائی بھی اُن مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے کی گئی جو اغواء اور نازیبا ویڈیوز بنانے کے سنگین الزامات کا سامنا کر رہے ہیں، مطلوب ملزمان کے بارے میں تمام تفصیلات ایم پی اے نعیم اعجاز کو پہلے ہی فراہم کر دی گئی تھیں اور انہیں درخواست کی تھی کہ وہ اپنے ڈیرہ انچارج کو حکام کے حوالے کریں کیوں کہ وہ دہشت گردی کے مقدمے میں نامزد ہیں، یہ کارروائی مکمل شواہد اور قانونی تقاضوں کے تحت انجام دی گئی جہاں سے بازیاب شخص نے بھی بتایا کہ ڈیرے پر کثیر تعداد میں دوسرے صوبوں کے خطرناک اشتہاری بھی موجود ہیں۔
اس معاملے پر اپنا مؤقف دیتے ہوئے چوہدری نعیم اعجاز کے ترجمان نے اس کارروائی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سی سی ڈی نے بغیر تحقیق اور مناسب وجہ کے گھر میں داخل ہو کر چھاپہ مارا جو کہ غنڈہ گردی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے مترادف ہے، اہلکاروں نے سیکیورٹی گارڈز کی تلاشی کے بہانے گھر میں لوٹ مار کی اور نقدی بھی لے گئے جسے وہ ڈکیتی قرار دیتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بلاول بھٹو زرداری کا گلوبل صمود فلوٹیلا سے حراست میں لئے گئے تمام افراد کی رہائی کا مطالبہ
-
ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کے جائزے کے لیے مزید وقت درکار، اعلیٰ حماس عہدیدار
-
کیا بچوں کو اغوا کرنے کے پیچھے منظم گروہ کام کرتے ہیں؟
-
امریکہ: ایپل نے امیگریشن سے متعلق ایپس کیوں ہٹا دیں؟
-
متنازعہ سر کریک پر بھارت کی پاکستان کو دھمکی
-
امن معاہدے کیلئے امریکی صدر نے جو 20 نکات دیے وہ ہمارے نہیں، ان میں ترامیم کی گئیں: نائب وزیراعظم
-
چندے اور امداد کھانے والے دوسروں کو بھی یہی درس دیں گے، وزیر اطلاعات پنجاب
-
پاکستان کا مستقبل ٹیکنیکل ،سکلز بیسڈ پروگرامز سے وابستہ ہے ،رانا مشہود احمد خاں
-
یوسف رضا گیلانی کی پیپلز پارٹی کے مرکزی اور صوبائی قائدین سے ملاقات،صوبہ کی سیاسی صورتحال پرگفتگو
-
اسلام آباد پولیس نیشنل پریس کلب میں داخل، توڑپھوڑ، صحافیوں پر تشدد
-
جرمنی: ڈرون کے سبب میونخ ایئرپورٹ کو بند کرنا پڑا
-
سو فیصد میرٹ پر تعیناتیاں ہورہی ہیں، کرپشن پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، مریم نواز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.