برطانیہ میں قتل کیے گئے سعودی طالبعلم کی نمازِ جنازہ مسجد الحرام میں ادا

کیمبرج شائر میںطالبعلم کے بہیمانہ قتل کے سلسلے میں ایک شخص پر فردِ جرم عائد کردی گئی

ہفتہ 9 اگست 2025 14:03

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)برطانیہ میں قتل کیے گئے سعودی طالبعلم کی نمازِ جنازہ مسجد الحرام میں ادا کردی گئی۔محمد القاسم کو چند روز قبل برطانیہ کے شہر کیمبرج میں ایک پرتشدد حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہوگئی تھی۔عرب میڈیا کے مطابق یہ واقعہ سعودی عوام میں گہرے دکھ اور غم و غصے کا باعث بنا اور سوشل میڈیا پر مجرموں کو سزا دینے اور مکمل انصاف کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں برطانوی کاونٹی کیمبرج شائر میں 10 ہفتے کے تعلیمی و تربیتی پروگرام کے دوران سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے طالبعلم کے بہیمانہ قتل کے سلسلے میں ایک شخص پر فردِ جرم عائد کردی گئی ہے۔ملزم کو رواں ہفتے عدالت میں پیش کردیا گیا تھا جہاں اس پر قتل کی باضابطہ فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔کیمبرج شائر پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس واقعے سے متعلق کوئی معلومات ہوں تو وہ فوری طور پر پولیس سے رابطہ کریں۔