غزہ پر قبضہ نہیں حماس سے آزاد کرانے جارہے ہیں، اسرائیلی وزیراعظم

غزہ کو غیر مسلح کرکے ایک پرامن شہری انتظامیہ قائم کی جائے گی ، نیتن یاہو کا بیان

ہفتہ 9 اگست 2025 14:54

غزہ پر قبضہ نہیں حماس سے آزاد کرانے جارہے ہیں، اسرائیلی وزیراعظم
تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل غزہ پر قبضہ کرنے نہیں جا رہا، بلکہ اسے حماس سے آزاد کرانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

(جاری ہے)

نیتن یاہو نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ غزہ کو غیر مسلح کر کے ایک پرامن شہری انتظامیہ قائم کی جائے گی، جس میں فلسطینی اتھارٹی، حماس یا کسی دہشت گرد تنظیم کو شامل نہیں کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی میں مددگار ثابت ہوگا۔یہ بیان اس تنازعے کے حل کے حوالے سے اسرائیل کی طرف سے ایک نئی حکمت عملی کی عکاسی کرتا ہے، جسے بین الاقوامی سطح پر مختلف رد عمل کا سامنا ہے۔ جہاں ایک طرف مغربی ممالک دو ریاستی حل کی بات کر رہے ہیں، وہیں اسرائیل اپنی شرائط پر غزہ کی انتظامیہ کو تبدیل کرنے پر زور دے رہا ہے۔