نیلم،فوڈ اتھارٹی کا صحت دشمن عناصر کے گرد گھیراتنگ کرتے ہوئے غیر معیاری اشیاء خوردونوش کیخلاف سخت آپریشن

ہفتہ 9 اگست 2025 16:03

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2025ء) فوڈ اتھارٹی آزاد جموں و کشمیرکی ٹیم نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سید شجاعت حسین نقوی کی ہدایت پر کنڈل شاہی بازار کاتفصیلی معائنہ کیا۔فوڈ اتھارٹی آزاد جموں و کشمیرکی ٹیم نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سید شجاعت حسین نقوی کی ہدایت پرنیلم کے بڑے تجارتی مرکز کنڈل شاہی بازار میں چھاپے مارے۔ مہم کا مقصد عوامی صحت کے تحفظ اور معیاری و محفوظ خوراک کی دستیابی کو یقینی بنانا تھا۔

معائنہ کے دوران مختلف اشیاء خوردونوش، دکانوں اور فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی جن میں متعدد خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔ 30فوڈ بزنس آپریٹرزکے معائنہ کے دوران قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں پر مجموعی طور پر 15,000روپے کا جرمانہ عائد کیا گیاجبکہ غیر رجسٹرڈ اشیاء کو رجسٹریشن کے لئے احکامات جاری کیے گے جن کی مالیت 5950 رو پے تھی،اس طرح 20,000روپے مالیت کی اشیاء، جن میں بسکٹ، جوس اور ٹافیاں شامل تھیں،غیر معیار اور غیر محفوظ ہونے کی بنیاد پر موقع پر ہی تلف کی گئیں۔

(جاری ہے)

سنیک آئٹمز جو کہ نان رجسٹرڈ کمپنیز کی پراڈکٹ کے نمونے حاصل کر کے لیبارٹری تجزیہ کے لیے بھیجے گئے۔ کئی دکانداروں کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے تاکہ وہ فوڈ سیفٹی قوانین کے مطابق اپنی سرگرمیوں میں بہتری لا سکیں۔ تمام دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی مصنوعات کی فوڈ اتھارٹی سے رجسٹریشن کروائیں۔ فوڈ اتھارٹی کسی بھی غیر رجسٹرڈ خوراک کی فروخت یا تقسیم کی ہرگز اجازت نہیں دیتی۔ فوڈ اتھارٹی ٹیم میں فوڈ انالسٹ نازش اشرف، اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر خواجہ ممتاز، حافظ انور، سید امتیاز حسین شاہ شامل تھے۔ شہریوں نے فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کی کارروائی کوسراہاہے۔\378

متعلقہ عنوان :