جشن آزادی پر بہترین سجاوٹ کرنے والے گھر، گاڑی، دکان اور سرکاری/کمرشل بلڈنگ کے لیے انعامات کا اعلان

ہفتہ 9 اگست 2025 18:26

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)کمشنر سکھر ڈویژن عابد سلیم قریشی نے معرکہ حق اور یوم آزادی کے حوالے سے عوام الناس کی آگاہی کے لئے ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے جشن آزادی اور مارکہ حق کی تقریبات کے موقع پر بہترین سجاوٹ کرنے والے گھر، گاڑی، دکان اور سرکاری/کمرشل بلڈنگ کے لیے انعامات کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

تمام دلچسپی رکھنے والے افراد، سرکاری دفاتر اور خود مختار اداروں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ اپنے گھروں، گاڑیوں، دکانوں اور عمارتوں کو بہتر طریقے سے سجاکر ان کی تصاویر اور ویڈیوز واٹس ایپ کے ذریعے اپنے متعلقہ اضلاع کے فوکل پرسنز کے ساتھ اپنے نام اور مقام کی تفصیلات کے ساتھ شیئر کریں۔ بہترین سجاوٹ کرنے والوں کی تصاویر اور ویڈیوز کو حتمی ایوارڈز کے لیے جانچنے اور بعد ازاں سیکریٹری، حکومت سندھ، محکمہ ثقافت اور سیاحت، کراچی کو بھیجنے کے لیے غور کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں سجاوٹ کی تصاویر اور وڈیوز 13 اگست 2025 تک متعلقہ فوکل پرسن ضلع سکھر میں اسسٹنٹ کمشنر، سکھر سٹی صوبیہ فلک، 0316-0492816 ایڈشنل ڈپٹی کمشنر تو خیرپور میرس اقبال احمد جندان، 0300-3115220 گھوٹکی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو ماجد حمید شیخ 0300-8971233کے واٹس ایپ نمبر پر بھیجیں ۔