
الخدمت کے تحت فیڈرل بی ایریا نصیرآبادمیں کلینک اور فارمیسی کا افتتاح کردیا گیا
افتتاح سابق چیئر مین ایف بی ایریا ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری بابر خان نے کیا ،تقریب میں علاقے کے معززین کی شرکت
ہفتہ 9 اگست 2025 22:19
(جاری ہے)
الخدمت لوگوں کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ۔کراچی دنیا کے بدترین شہروں میں 170ویں نمبر پر ہے ،اس شہر میں بے پناہ مسائل ہیں ،اس کے باوجود الخدمت عوامی خدمت کے کام کر رہی ہے جو قابل قدر بات ہے ۔
فیڈرل بی ایریا کے مکینوں کیلئے الخدمت کی جانب سے معیاری کلینک اور فارمیسی کے قیام پر اسے مبارک باد پیش کرتے ہیں اور یہاں کے مکینوں سے کہتے ہیں کہ اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں ۔ چیف ایگز یکٹو الخدمت نوید علی بیگ نے کہا ہے کہ یہ ایک میڈیکل سینٹر نہیں ہے ،الخدمت کے اس طرح کے درجنوں میڈیکل سینٹر ز،فارمیسز اور کلینکس کراچی میں موجود ہیں ،الخدمت اس بات کا اہتمام کر تی ہے کہ سفید پوش طبقے کو بہترین علاج کی سہولتیں ،ادویات میسر آئیں اور معیاری ڈائیگنوسٹک سروسز فراہم کی جائیں ۔نوید علی بیگ نے کہا کہ کراچی کے عوام صحت کے شعبے میں پریشانیوں کا سامنا کررہے ہیں ،علاج اور تعلیم کی سہولت فراہم کرنا حکومتوں کا کام ہے ،مگر الخدمت یہ کام کر رہی ہے ،جن اسپتالوں میںقیمتیں کم ہوتی ہیں وہاں علاج کا معیار نہیں ہوتا ۔کراچی کے عوام صحت کے شعبے میں مشکلات اٹھا رہے ہیں ، الخدمت لوگوں کو صحت کی معیاری سہولتیں ارزاں نرخوں پر فراہم کر رہی ہے،یہاں معیاری کواولیت دی جاتی ہے ۔الخدمت کی شہر میں 20فارمیسیز میں ٹیمپریجز کنٹرولڈ ادویات ہیں ،ہمارے ہاں جعلی ادویات کی کڑی نگرانی کی جاتی ہے ،یہاں زائد المعیاد اور جعلی ادویات کا نام ونشان نہیں ۔پورے کراچی میں سب سے کم الخدمت کی فارمیسیز میں 15فیصد رعایت دی جاتی ہے۔ میڈیکل اسٹور یا فارمیسی میں فاما سسٹ کی دستیابی قانونی طور پر ضروری ہے مگر 80 سے 90فیصد فارمیسیز میں فارما سسٹ دستیاب نہیں ،ایک فارما سسٹ متبادل دو اکے بارے میںمریض اوران کے لواحقین کو صحیح طور پر گائیڈ کرسکتا ہے ۔ ہم عوام کی خدمت کررہے ہیں ۔فیڈرل بی ایریا کا کراچی کا اہم ترین علاقہ ہے،یہ اس شہر کے دل کی آواز ہے ۔اس فارمیسی اور کلینک سے علاقے کے مکین معیاری سہولتوں سے استفادہ کر سکیں گے ۔انہوں نے کہا کہ الخدمت صرف صحت کے شعبے میں کام نہیں کررہی یہ صاف پانی کے شعبے میں بھی کام کررہی ہے ، الخدمت شہر میں قائم اپنے 70واٹر فلٹریشن پلانٹ کے ذریعے پینے کا صاف پانی فراہم کر رہی ہے ،سیکڑوں سبمر سیبل پمپس لگائے گئے ،پورے ملک میں 32ہزار یتیم بچوں کی ان کے گھروں پر کفالت کی جارہی ہے ،آغوش ہوم میں بچوں کو معیاری رہائش وخوراک اور تعلیم دی جا رہی ہے ،بنو قابل کا پروگرام ملک بھر میں شروع ہو چکا ہے ،جس سے نوجوان اپنی زندگیاں بدل سکتے ہیں ۔کراچی میں 55ہزار سے زائد بچے بنو قابل کورسز کرچکے ہیں اور سیکڑوں بچے اپنے خاندان کی کفالت کر رہے ہیں ،الخدمت عوام کی خدمت کرتی رہے گی۔امیر جماعت اسلامی ضلع گلبرگ کامران سراج نے کہا کہ ہم نے عوام کی خدمت کا وعدہ کیا تھا اور وہ خدمت ہم الخدمت کے تحت پورا کر رہے ہیں ۔ہمارا مقصد صرف اور صرف عام کی خدمت ہے ،یہ مستحن اقدام ہے الخدمت فارمیسی اور کلینک کے قیام سے علاقے کے لوگ بہترین میعار کی سہولتیں حاصل کرسکیں گے ۔مزید قومی خبریں
-
کچھ لوگ جھوٹی خبروں سے سوسائٹی میں انتشار پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں ‘ عظمی بخاری
-
اربوں روپے کی درآمدی گندم خراب ہونے کے باعث فروخت نہ ہونے کا انکشاف
-
میرا شہر پی ٹی آئی، ٹھیکیدار اور بیورو کریٹس نے ملکر تباہ کیا، پیچھا نہیں چھوڑوں گا، خواجہ آصف
-
پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے صارفین کیلئے مفت کالنگ سہولت میں توسیع
-
بھارت کے خلاف فتح کی یاد میں سرکاری اخراجات پر معرکہ حق یادگار کی تعمیر کا آغاز
-
اسٹیٹ بینک کی طرف سے زرمبادلہ کیلئے نیا آن لائن سسٹم متعارف، لین دین کا ڈیٹا جمع کیا جائے گا
-
مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کا دورہ منسوخ کر دیا، تین دہائیوں پرانے تعلقات میں تبدیلی
-
پی آئی اے نے سیالکوٹ سے اپنا فضائی آپریشن لاہور ایئرپورٹ پر منتقل کر دیا
-
سیالکوٹ‘ عمرہ کیلئے سعودی عرب جانے والے مسافر کے پیٹ سے کوکین سے بھرے 40 کیپسول برآمد
-
دل میں اللہ کے خو ف سے انسان برائیوں سے نجات پاسکتا ہے۔ گورنرسندھ
-
منگل اور بدھ کی رات دریائے سندھ میں ممکنہ سیلاب کا خدشہ ہی: وزیراعلی سندھ
-
دریاں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.