المصطفیٰ سندھ کے صدرملک عبدالغفارسعیدی کے بھائی کے انتقال پر اظہارافسوس

ہفتہ 9 اگست 2025 22:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی سندھ کے صدراورانجمن طلبہ اسلام کے پرانے ساتھی ملک عبدالغفارسعیدی کے چھوٹے بھائی ملک عبدالحمید کا چنددن علالت کے بعد انتقال ہوگیاان کی نمازجنازہ آبائی گاؤں کھڈروضلع سانگھڑمیں اداکردی گئی ان کے انتقال پرسرپرست اعلیٰ المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے افسوس کااظہارکیااوردعاکی اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے ،ان کی قبر کو نورمصطفیﷺ سے منورفرمائے، ان کی قبر تاحدنگاہ وسعت عطافرمائے،جنت کے باغوں میں سے ایک باغ عطافرمائے ، اہل خانہ کو صبر جمیل پر اًجرعظیم عطافرمائے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی کے صدرالمصطفیٰ ڈاکٹرعبدالرحیم،نائب صدرالیاس میمن،جنرل سیکریٹری احمدرضا طیب،اویس آفاقی ،فرحان اشرفی،معین خان،ادریس عبدالغفار،امین آدم جی نے عبدالغفارسعیدی کے بھائی کے انتقال پرافسوس کااظہارکیامرحوم کے درجات میں بلندی کیلئے دعاکی ۔ نظام مصطفی پارٹی کے رہنماؤں پروفیسرعبدالجبارقریشی،شبیر احمدقاضی ،پیرزادہ غلام حسین چشتی عبدالقدیرشریف،احسان اللہ صدیقی ،تاج الدین صدیقی نے بھی عبدالغفارسعیدی کے بھائی کے انتقال پر افسوس کا اظہارکیا مرحوم کی مغفرت کی دعاکی ۔

متعلقہ عنوان :