این اے 129 لاہور ضمنی انتخاب : حماد اظہر کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل

ہفتہ 9 اگست 2025 22:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2025ء) این اے 129 لاہور ضمنی انتخاب کے لئے پی ٹی آئی رہنماء حماد اظہر کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہو گیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی مشروط طور پر منظور کر لئے۔ حماد اظہر نے تین کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں، سکروٹنی کے دوران ریٹرننگ آفیسر نے محکموں سے رپورٹ طلب کرلی آر او کے مطابق محکموں سے رپورٹ موصول ہونے کے بعد کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جائیں گے۔