چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے مخدوم سید روشن گردیزی کی ملاقات مرحوم تنویر الحسن گیلانی کی وفات پر تعزیت

ہفتہ 9 اگست 2025 20:30

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے گیلانی ہاؤس ملتان میں سجادہ نشین دربار عالیہ شاہ یوسف گردیز، سید روشن گردیزی نے ملاقات کی اور مرحوم سید تنویر الحسن گیلانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔اس موقع پر گردیزی خاندان کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور ان کی مغفرت، بلندیٔ درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔

سید مخدوم روشن گردیزی کا کہنا تھا کہ مرحوم سید تنویر الحسن گیلانی کی علمی ،سماجی اور سیاسی خدمات کو بھلایا نہیں جا سکتا۔ان کی شخصیت خدمتِ خلق کے جذبے سے سرشار تھی۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سید روشن گردیزی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں دوست احباب اور بزرگوں کا ساتھ ہمارے لیے حوصلہ کا باعث ہے۔