یوم آزادی کی تیاریاں، ایل ڈی اے کے زیر اہتمام لاہور کو سفید اور سبز برقی قمقموں سے سجانے کا سلسلہ جاری

ہفتہ 9 اگست 2025 20:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2025ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر لاہور کو سفید اور سبز برقی قمقموں سے سجانے کا سلسلہ جاری ہے۔ایل ڈی اے اس سال بھی جشن آزادی کی تیاریوں میں پیش پیش ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ٹھوکر انٹری پوائنٹ، ایل ڈی اے ہیڈکوارٹر جوہر ٹان، ایل ڈی اے ایوینو ون دفتر کو سجایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایل ڈی اے نے ٹھوکر انٹری پوائنٹ کو قومی پرچم اور سبز و سفید لائٹس سے روشن کر دیا۔ایل ڈی اے ہیڈ کوارٹر جوہر ٹاؤن کو بھی انتہائی خوبصورت انداز سے سجایا گیا ہے۔ایل ڈی اے ایونیو ون دفتر کو برقی قمقموں سے روشن کیا گیا ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پر ٹولنٹن مارکیٹ، پارک اینڈ رائیڈ لبرٹی پلازہ اور راوی انٹر پوائنٹ کو بھی سجایا جائے گا۔ٹھوکر تا ہربنس پورہ تمام انڈرپاسز، اور شہر کے اہم فلائی اوورز کو بھی سجایا جائے گا۔