مذہبی انتہا پسندی ، دہشت گردی اور خوف کیخلاف ملکر لڑنا ہو گا،مقررین کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 9 اگست 2025 21:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2025ء) پیپلز پارٹی آج مزاحمت کے بیانئے پر واپس آ جائے تو کوئی آگے نہیں ٹھہر سکتا ۔مذہبی انتہا پسندی ، دہشت گردی اور خوف کیخلاف ملکر لڑنا ہو گا۔پارٹی ورکر عہدیدار وں کی جیبوں سے نکل کر اتفاق سے فیصلے کریں۔پارٹی نظریہ کمزور نہیں ہوا بلکہ ہمارا عوامی رابطہ کمزور ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار مقررین نے پیپلز پارٹی سٹڈی سرکل کمیٹی وسطی پنجاب کے زیر اہتمام شہید عثمان غنی شہید ادریس طوطی اور شہید ادریس بیگ کی یاد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب کی صدارت شہید عثمان غنی کی ہمشیرہ شاہدہ جبیں نے کی جبکہ سینئر پارٹی رہنما واجد شاہ نے نظامت کے فرائض سر انجام دئیے۔

پیپلز سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہدہ جبیں،ڈاکٹر ضرار یوسف،رانا اکرام ربانی،رانا جواد،عارف خان، نصیر احمد خان،شیخ روشن،عمران کھوکھر،عامر نصیر بٹ،طاہر غالب اطہر شاہ،اور دیگر نے کہا کہ شہید عثمان غنی،ادریس طوطی اور ادریس بیگ نے پیپلز پارٹی کے پانچویں نعرے شہادت ہماری منزل ہے کو درست ثابت کر دکھایا اور آج پی پی کا پروگرام آج شہید عثمان غنی،ادریس طوطی اور ادریس بیگ کی وجہ سے زندہ ہے۔