محکمہ ہائوسنگ پنجاب میں نااہل اور کرپٹ افسران کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں، ترجمان

ہفتہ 9 اگست 2025 21:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2025ء) محکمہ ہائوسنگ پنجاب میں نااہل اور کرپٹ افسران کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ترجمان محکمہ ہائوسنگ کے مطابق نا اہلی اور غفلت کے مرتکب ایس ڈی او ٹوبہ ٹیک سنگھ قمر نیاز کو معطل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح نا اہلی، غفلت اور کرپشن کے مرتکب ایس ڈی او کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی میر شفقت کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ کرپشن میں ملوث افسران کیخلاف محکمانہ احتساب بورڈ کارروائی عمل میں لائے گا۔ وزیر اعلی پنجاب کے وژن کے مطابق صرف اہل اور قابل افسران ہی اپنی سیٹوں پر برقرار رہیں گے، جبکہ کرپٹ عناصر کیخلاف سخت تادیبی کارروائیاں کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :