پنجاب حکومت کا اکتوبر میں سکولوں کی آؤٹ سورسنگ کے تیسرے مرحلے کے آغاز کا اعلان

اتوار 10 اگست 2025 11:01

پنجاب حکومت کا اکتوبر میں سکولوں کی آؤٹ سورسنگ کے تیسرے مرحلے کے آغاز ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2025ء) پنجاب حکومت نے سکولوں کی آئوٹ سورسنگ کے تیسرے مرحلے کاآغاز کرنے کا اعلان کر دیا ، جن سکولوں میں بچوں کی تعداد100سے کم ہو گی انہیں آئوٹ سورس کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کے مطابق رواں سال اکتوبر میں آئوٹ سورسنگ کے تیسرے مرحلے کا آغاز کرنے جارہے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ فیک انرولمنٹ پکڑ لیں گے ، وزیر اعلی پنجاب کی ٹیم بڑی متحرک ہے ،ڈیٹا کا تجزیہ کیا جارہا ہے ، جن سکولوں کی انرولمنٹ 100 سے نیچے ہو گی اگر و ہ 102لکھے گے ہم انہیں پکڑ لیں گے کیونکہ ڈیٹا کی نادرا سے تصدیق ہو رہی ہے ، مذکورہ سکولوں کو فیز تھری میں آئوٹ سورسنگ میں لے کر جائیں گے۔