گورنرسندھکا ژوب میں مزید تین دہشتگردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

پوری قوم ، حکومت کی حمایت سے آخری دہشتگرد کے خاتمہ تک آپریشن جاری رہے گا،کامران خان ٹیسوری

منگل 12 اگست 2025 17:18

گورنرسندھکا ژوب میں مزید تین دہشتگردوں کی ہلاکت پر  سیکیورٹی فورسز ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء)گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے ژوب میں مزید تین دہشتگردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم ، حکومت کی حمایت سے آخری دہشتگرد کے خاتمہ تک آپریشن جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی اسپانسرڈ خوارج کے ناپاک عزائم سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے امن اور ترقی کے دشمنوں کو کبھی کامیابی نصیب نہیں ہوگی۔دہشتگردی کے خلاف پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔