اوباش ملزم کی اورسیز پاکستانی کی بیوی سے مبینہ زیادتی ملزم نے ویڈیو فلم بنالی

9 نامزد ملزم کیخلاف مقدمہ درج

منگل 12 اگست 2025 21:07

اوباش ملزم کی اورسیز پاکستانی کی بیوی سے مبینہ زیادتی ملزم نے ویڈیو ..
پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2025ء)اوباش ملزم کی اورسیز پاکستانی کی بیوی سے مبینہ زیادتی ملزم نے ویڈیو فلم بنالی نامزد ملزم کیخلاف مقدمہ درج ملزم نے متاثرہ خاتون سے بلیک میل کرکے 10لاکھ روپے بھی بٹور لئے پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کردئے ۔

(جاری ہے)

تھانہ سٹی پتوکی کے علاقہ لالہ پاک کالونی کی رہائشی خاتون عیشاء بی بی نے پولیس کو بتایا کہ سائلہ کا خاوند صدام حسین دو سال سے بیرون ملک سعودی عرب روزگار کے سلسلہ میں گیا ہوا ہے اور ملزم ساجد نے گھر آنا جانا بنالیا او ر سائلہ سے ناجائز تعلقات قائم کرلئے ملزم نے متعدد بار زنا بالجبر کیا اور ویڈیو ،تصاویر بناکر بلیک میل کرتا رہا ملزم نے سائل سے دس لاکھ روپے بھی بٹور لئے تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے نامزد ملزم ساجد کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی شروع کردی ۔