
بھارتی طیارہ حادثے کے متاثرین کا تحقیقات میں پیش رفت نہ ہونے پر مایوسی کااظہار
اتوار 10 اگست 2025 11:30
(جاری ہے)
اس حادثے میں طیارے میں سوار 241 افراد اور زمین پر موجود 19 افراد مارے گئے جبکہ صرف ایک مسافر ہی معجزانہ طور پر زندہ بچ سکاتھا۔
طیارے کا ایک بلیک باکس حادثے کے تقریباً 28 گھنٹے بعد برآمد ہوا جبکہ دوسرے کو نکالنے میں تین دن لگے۔ دونوں ریکارڈرز کو دہلی لے جایا گیا جہاں سے دو گھنٹے کا کاک پٹ آڈیو اور 49 گھنٹے کا فلائٹ ڈیٹا حاصل کیا گیا۔بلیک باکسز میں اونچائی، رفتار اور پائلٹوں کی گفتگو سمیت اہم ڈیٹا ہوتا ہے جو حادثے کی وجہ معلوم کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔حادثے کے ایک ماہ بعد انڈیا کی ایوی ایشن اتھارٹی نے بین الاقوامی ضوابط کے مطابق ابتدائی رپورٹ جاری کی جس میں بتایا گیا کہ بوئنگ 787 ڈریم لائنر کے دونوں انجنوں کے فیول سوئچز کو ایک سیکنڈ کے فرق سے ’رن‘ سے ’کٹ آف‘ پوزیشن پر لایا گیا جس کے نتیجے میں انجن بند ہو گئے تاہم یہ وضاحت نہیں کی گئی کہ ایسا کیوں ہوا۔ پائلٹوں کی گفتگو کے مطابق ایک پائلٹ نے دوسرے سے پوچھا کہ اس نے فیول سوئچ کیوں بند کیے۔ دوسرے پائلٹ نے اس سے انکار کیا۔ رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کون سی بات کون سے پائلٹ نے کی تاہم بعد میں ذرائع کی بنیاد پر میڈیا نے بتایا کہ یہ سوال کم عمر کو پائلٹ کلائیو کندر نے فلائٹ کیپٹن سومیت سبر وال سے کیا تھا۔حادثے میں اپنے کئی رشتہ داروں کو کھونے والے امتیاز علی سید نے بتایا کہ ہم باضابطہ طور پر مطالبہ کر رہے ہیں کہ بلیک باکسز یعنی کاک پٹ وائس ریکارڈر اور فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر کو فوری طور پر جاری کیا جائے۔ ان آلات میں وہ اہم معلومات ہیں جو اس خوفناک سانحے کی اصل حقیقت سامنے لا سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر گزرتا دن ہمارے نقصان کے درد کو بڑھا رہا ہے اور عوام کا ایوی ایشن سیفٹی پر اعتماد کم کر رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ 60 دیگر متاثرہ خاندانوں کی نمائندگی کر رہے ہیں جن کے دکھ اور سوالات یکساں ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
اسرائیل کے ساتھ کسی بھی وقت جنگ دوبارہ چھڑسکتی ہے، ایران کا انتباہ
-
چیٹ جی پی ٹی سی لکھی گئی اسائنمنٹس پہچاننے کے لئے نیا ٹول تیار
-
غزہ سے یرغمالیوں کی واپسی کیلئے حماس کا خاتمہ ضروری ہے، ٹرمپ
-
مصر میں مشہور خاتون ٹک ٹاکر اسٹار’یاسمین‘ لڑکا نکلا
-
ٹرمپ نے زیلنسکی کو یوکرین کا بیس فیصد چھوٹا نیا نقشہ دیدیا
-
روسی صدر نے یوکرین کی سیکیورٹی ضمانت منظور کرلی، ٹرمپ
-
امریکی صدر کا ملک میں پوسٹل بیلٹ نظام ختم کرنے کا عندیہ
-
روس اور یوکرین کی صدور کی ملاقات کرواسکتا ہوں،ٹرمپ
-
امریکہ نے چھ ہزار طلبہ کے ویزے منسوخ کر دیے
-
ڈونلڈ ٹرمپ کا یوکرینی صدر کو روس کے زیر قبضہ علاقوں سے دستبردار ہونے کا مشورہ
-
روسی صدر نے یوکرین کی سیکورٹی ضمانت منظور کرلی ہے
-
چاہتا ہوں دنیا میں امن قائم ہو اور سب تجارت کریں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.