سعودی عرب کا لبنان میں بم پھٹنے سے چھ فوجیوں کی ہلاکت پر اظہار تعزیت

اتوار 10 اگست 2025 14:10

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2025ء)سعودی وزارت خارجہ نے جنوبی لبنان میں اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران لبنانی فوج کے متعدد اہلکاروں کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر لبنان کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق مملکت متاثرین کے خاندانوں سے تعزیت اور لبنانی حکومت اور عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔ سعودی عرب ملک بھر میں لبنانی حکومت کی خودمختاری قائم کرنے، اس کی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے اور لبنان اور اس کے لوگوں کی خوشحالی میں کردار ادا کرنے کے لیے فوج کی کوششوں کو سراہتا ہے۔