بیگاری پل تا بنگل دڑو روڈ کی خستہ حالی کے خلاف جے یو آئی کی جانب سے احتجاج مظاہرہ

اتوار 10 اگست 2025 15:45

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2025ء)بیگاری پل تا بنگل دڑو روڈ کی خستہ حالی کے خلاف جے یو آئی کی جانب سے احتجاج مظاہرہ کیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل گڑہی خیرو میں جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے بیگاری پل سے بنگل دڑو تک سڑک کی تعمیر میں تاخیر، نکاسی آب کے ناقص نظام اور پل کی نامکمل تعمیر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے کی قیادت ضلعی جنرل سیکریٹری مولانا سلیم اللہ بروہی، تحصیل امیر مولانا عبدالوحید بروہی، اسد اللہ حیدری، مولانا کریم بخش بروہی، مولانا مجیب الرحمن بابر، میر شکیل رند، مولانا محکم الدین بروہی اور مولانا حسین احمد جکھرانی نے کی، اس موقع پر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ 6 ماہ گزر نے کے باوجود بیگاری تا بنگل دڑو سڑک کی تعمیر مکمل نہ ہونے سے شہریوں اور دکانداروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ منصوبے کا ٹھیکیدار بھی 6 ماہ سے لاپتہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ گڑہی خیرو بائی پاس روڈ، واٹر سپلائی اسکیم سمیت تمام منصوبوں کو فوری طور پر مکمل کیا جائے بصورت دیگر احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی رہنماؤں نے کمشنر لاڑکانہ، ڈی سی جیکب آباد اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ بیگاری تا بنگل دڑو مین روڈ کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کر کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :