جیکب آباد کی ساؤنڈ مارکیٹ میں دکان سے چور لاکھوں روپے کا سامان لے اڑے

اتوار 10 اگست 2025 15:45

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2025ء)جیکب آباد کی ساؤنڈ مارکیٹ میں دکان سے چور لاکھوں روپے کا سامان لے اڑے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سٹی تھانہ کی حدود ساؤنڈ مارکیٹ میں نامعلوم چور انور شاہ کی دکان کے تالے توڑ کر قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہوگئے پولیس کے مطابق چور 15 چھوٹے اور 10 اے سی والے اسٹیبلائزر لے گئے دکاندار نے الزام عائد کیا کہ مارکیٹ میں رات کے وقت سیکورٹی کے ناقص انتظامات کے باعث یہ واردات پیش آئی انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ چوری کا سامان فوری برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :