سوات،بحرین میں دریائے کنارے سے بے ہوش شخص برآمد، اسپتال منتقل

اتوار 10 اگست 2025 16:00

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2025ء)سوات کی تحصیل بحرین کے علاقے ساتال میں ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے دریائے سوات کے کنارے سے ایک شخص کو بے ہوشی کی حالت میں ریسکیو کرلیا۔

(جاری ہے)

ریسکیوترجمان کے مطابق متاثرہ شخص کی شناخت عثمان کے نام سے ہوئی ہے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مریض کو اس کی حالت کے پیش نظر ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال مدین منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :