نوشہرو فیروز،سول ہسپتال کے سولر پلانٹ میں آتشزدگی، 100 سے زائد پلیٹیں جل گئیں

اتوار 10 اگست 2025 17:35

نوشہرو فیروز،سول ہسپتال کے سولر پلانٹ میں آتشزدگی، 100 سے زائد پلیٹیں ..
نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2025ء)نوشہرو فیروز کے سول ہسپتال کے سولر پلانٹ میں خوفناک آتشزدگی سے 100 سے زائد پلیٹیں جل گئیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام کے مطابق نوشہرو فیروز میں قائم سول ہسپتال کے سولر پلانٹ میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تاہم تاحال آتشزدگی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ۔ریسکیو حکام کے مطابق سولر پلانٹ میں آگ لگنے کی وجہ سے 108 سولر پلیٹیں مکمل طور پر جل گئیں۔ریسکیو حکام کے مطابق آگ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے اور آگ کو بجھایا۔