گھریلو جھگڑا پرماں نے بیٹے کے ساتھ ملکر اپنے دوسرے نوجوان بیٹے کو قینچی کے وار کرکے قتل کردیا

اتوار 10 اگست 2025 20:40

گھریلو جھگڑا پرماں نے بیٹے کے ساتھ ملکر اپنے دوسرے نوجوان بیٹے کو قینچی ..
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2025ء) سیالکوٹ میں گھریلو جھگڑےپرماں نے بیٹے کے ساتھ ملکر اپنے دوسرے نوجوان بیٹے کو قینچی کے وار کرکے قتل کردیا، ماں بیٹا کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ مہر ٹاون ایمن آباد روڈ پر گھریلو جھگڑا پر نازیہ بی بی نے اپنے بیٹے نعمان ولد عبدالرحمن کے ساتھ ملکر کر قینچیوں کے وار کرکے اپنے دوسرے بیٹے20سالہ عبدالعزیز ولد عبدالرحمن کو شدید زخمی کردیا، اسے مقامی ہسپتال لیجایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا اور جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے مقتول کے چچا محمد رضوان ولد غلام قادر کی رپورٹ پر ماں بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا ، مزید تفتیش جاری ہے۔