ٓ چین نے پاکستانی طیارے مار گرانے کا بھارتی فضائیہ سربراہ کا بے بنیاد دعویٰ مسترد کردیا

بھارتی فضائیہ کا دعویٰ ’’بے بنیاد‘‘ ہے اور اس کے پاس اس کی حمایت میں کوئی ٹھوس شواہد نہیں ،پروفیسر چِنگ شیژونگ

اتوار 10 اگست 2025 20:30

ٓ چین نے پاکستانی طیارے مار گرانے کا بھارتی فضائیہ سربراہ کا بے بنیاد ..
ق* بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2025ء)چینی تھنک ٹینک نے پاکستانی طیارے مار گرانے کا بھارتی فضائیہ کے سربراہ جنرل امر پریت سنگھ کا بے بنیاد دعویٰ مسترد کردیا ہے۔چینی تھنک ٹینک ’’چارہار انسٹیٹیوٹ‘‘ کے سینیئر ریسرچ فیلو پروفیسر چِنگ شیژونگ نے بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل امر پریت سنگھ کے پاکستانی طیارے مار گرانے کے دعوے کو سختی سے مسترد کردیا ہے۔

پروفیسر چِنگ نے کہا کہ بھارتی فضائیہ کا دعویٰ ’’بے بنیاد‘‘ ہے اور اس کے پاس اس کی حمایت میں کوئی ٹھوس شواہد نہیں ہیں۔بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے مئی کے اوائل میں ’’آپریشن سندور‘‘ کے دوران پاکستان کے پانچ جنگی طیارے اور ایک بڑا جہاز مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔پروفیسر چِنگ نے کہا کہ بھارتی دعوے میں نہ کوئی طیاروں کے ملبے کی تصاویر ہیں نہ ہی ریڈار مانیٹرنگ ڈیٹا، جو اس دعوے کو ثابت کرنے کے لیے ضروری ہیں۔

(جاری ہے)

چینی تھنک ٹینک کے ماہر نے مزید کہا کہ پاکستان نے بھارتی طیارے مار گرانے کے حوالے سے پہلے ہی تفصیلی شواہد پیش کیے ہیں اور ان کی بنیاد پر عالمی میڈیا نے اس پر رپورٹنگ کی ہے۔انہوں نے بھارتی حکام کی طرف سے پیش کیے گئے دعوے کو ’’مضحکہ خیز‘‘ اور ’’ناقابلِ یقین‘‘ قرار دیتے ہوئے اسے محض ’’خود ساختہ تفریح‘‘ سے تعبیر کیا۔پروفیسر چِنگ شی ڑونگ نے بھارتی فضائیہ کے سربراہ کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکام کی طرف سے پیش کیے گئے دعوے ’’مضحکہ خیز‘‘ اور ’’ناقابلِ یقین‘‘ ہیں، اور انہیں محض ’’خود ساختہ تفریح‘‘ قرار دیا۔

پروفیسر چِنگ نے یاد دلایا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جھڑپوں کو تین ماہ گزر چکے ہیں اور بھارت آج تک کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکا۔ برعکس اس کے، پاکستان نے اس واقعے کے فوراً بعد بین الاقوامی میڈیا کو تفصیلی تکنیکی رپورٹ فراہم کی تھی۔ ?انہوں نے اس بات کی طرف بھی توجہ دلائی کہ عالمی رہنماؤں، بھارتی سیاستدانوں اور غیر ملکی انٹیلیجنس رپورٹس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بھارت کو متعدد طیاروں کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا، تاہم حقیقت یہ ہے کہ پاکستانی طیاروں کو نشانہ نہیں بنایا گیاپروفیسر چنگ نے کہا کہ اس کے برعکس، پاکستان نے 6 بھارتی جنگی طیارے مار گرا کر بھارتی فضائی دفاعی نظام کی ایس-400 پوزیشنوں کو بھی تباہ کیا، جو کہ ایک ناقابلِ تردید حقیقت ہے۔