
yپاکستان کی اہم وزارتیں اور محکمے سائبرحملوں کی زد میں آگئیں
ق*ڈیٹا کے مستقل نقصان، کاروباری نظام جام ہونے اور حساس معلومات لیک ہونے کا خطرہ
اتوار 10 اگست 2025 18:00

(جاری ہے)
سیکرٹری کابینہ، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری خارجہ، ڈی جی نیکٹا، ڈی جی، ایف آئی اے کو خط بھیجے گئے ہیں۔نیشنل سیکیورٹی ڈویژن، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن،الیکشن کمیشن اور قومی اسمبلی کو بھی خط بھیجا گیا ہے ۔
این آئی ٹی بی، پیمرا، این ڈی ایم اے، اوگرا اور ایف بی آر کو بھی خط ارسال کیاگیا ہے جبکہ خارجہ، خزانہ،مواصلات، نجکاری، مذہبی امور، آئی ٹی و ٹیلی کام کی وزارتوں کو بھی خط بھیجاگیا ہے۔قانون و انصاف، ریلوے، تجارت، ماحولیات، صنعت و پیداوار، سائنس و ٹیکنالوجی سمیت دیگر وزارتوں کو بھی خط میں نیشنل سرٹ نے ہدایت کی ہے کہ ایڈوائزری تمام متعلقہ محکموں اور اداروں تک پہنچائی جائے۔ بلیو لاکر سائبر حملے کی شدت انتہائی سنگین ہے،ونڈوز پر مبنی ڈیسک ٹاپ، لیپ ٹاپ، سرورز، نیٹ ورک اور کلاؤڈ اسٹوریج حملوں کا نشانہ بن رہے ہیں ۔نیشنل سرٹ نے ونڈوز کمپیوٹرز، ای میل اور ویب سیکیورٹی کے لیے اقدامات اٹھانے ‘غیر تصدیق شدہ ذرائع سے ڈاؤن لوڈ نہ کرنے اور مشکوک لنک اور فائل کو کلک نہ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔نیشنل سرٹ کے مطابق ‘‘بلو لاکر’’ٹروجنائزڈ ڈاؤن لوڈز، فشنگ ای میلز، غیر محفوظ فائل شیئرنگ پلیٹ فارمز اور ہیک شدہ ویب سائٹس کے ذریعے پھیلایا جا رہا ہے،کمپیوٹر سسٹمز کے دفاع کو مضبوط بنایا جائے، خطرات کے خلاف ادارہ جاتی چوکسی کو بڑھایا جائے۔نیشنل سرٹ نے خبردار کیا ہے کہ خطرناک رینسم ویئر فائلز لاک کر کے تاوان طلب کرتا ہے، بلیو لاکر اینٹی وائرس کو غیر فعال کر کے نیٹ ورک میں پھیلنے کی صلاحیت رکھتا ہے،بلیو لاکر پورے نیٹ ورک میں پھیل کر حساس ڈیٹا چوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔نیشنل سرٹ نے اداروں کو آف لائن اور محفوظ بیک اپ رکھنے کی سخت تاکیدکی ہے اور کہا ہے کہ ملازمین کو سائبر حملوں سے بچائو،مشکوک ای میلز اور لنکس پہچاننے کی فوری تربیت دی جائے،متاثرہ سسٹمز کو فوراً نیٹ ورک سے الگ کرتے ہوئے واقعہ رپورٹ کیا جائے۔مزید قومی خبریں
-
چیئرمین سینیٹ نے پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی منظوری سے متعلق کارروائی روکدی
-
پنشن کوئی خیرات نہیں ،ایک آئینی حق ہے، جسٹس منصور علی شاہ
-
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز رواں ماہ دورہ راولپنڈی کے دوران جدید الیکٹرک بس سروس کا افتتاح کریں گی، محمد حنیف عباسی
-
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا سفاری پارک میں پاکستان کے سب سے بڑے ٹریمپولین پارک کا افتتاح
-
پی ڈی ایم اے کی اگلے 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی
-
پاکستانی حکومت کا روزویلٹ ہوٹل کو گرا کر کثیرالمنزلہ عمارت تعمیر کرنے پر غور، امریکی جریدہ
-
گیس رائلٹی میں عدم ریکوریز اور سبسڈی کا غلط استعمال کیا گیا، رپورٹ میں انکشاف
-
سندھ حکومت کا تعلیمی بورڈز میں آٹومیشن اور ای مارکنگ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ
-
منگلا ڈیم سے ملحقہ علاقے میں زمین سرکنے سے ایک درجن سے زائد عالیشان مکانات زمین بوس ہو گئے، شہری خوف میں مبتلا
-
محکمہ ریلوے نے ٹرین کے کرایوں میں اضافہ کر دیا
-
خیبرپختونخوا حکومت نے ایمل ولی خان کو سیکیورٹی اہلکار واپس دے دیے
-
پاکستان سمیت 8 ممالک کا حماس کے امریکی امن منصوبے پر ردعمل کا خیر مقدم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.