پ*بلاوائیو ٹیسٹ‘ نیوزی لینڈ نے زمبابوے کو ہرا کر سیریز 0-2 سے جیت لی

اتوار 10 اگست 2025 18:00

٪ بولاوائیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2025ء)بلاوائیو ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے زمبابوے کو اننگز اور 359 رنز سے ہرا کر 2 میچوں کی سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی۔نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 601 رنز بنائے، زمبابوے کی ٹیم دوسری اننگز میں117رنز بناکر آؤٹ ہو گئی۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ کے تیسرے دن نیوزی لینڈ نے 601 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کی، راچن رویندرا 165 اور ہینری نکلز 150 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، ڈیون کونوے نے 153 رنز کی اننگز کھیلی۔زمبابوے نے صبح کا آغاز 476 رنز کے خسارے سے کیا تاہم دوسری اننگز میں اس کے بیٹرز بری طرح ناکام ہوئے اور پوری ٹیم 117 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ڈیبیو کرنے والے کیوی بولر زیکری فوکس نے پہلی اننگز میں 4 اور دوسری اننگز میں 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ عنوان :