Live Updates

پاک ویسٹ انڈیز فیصلہ کن ون ڈے بارش سے متاثر ہونے امکان

پاکستانی وقت کے مطابق سیریز کا فیصلہ کن مقابلہ آج شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 12 اگست 2025 13:32

پاک ویسٹ انڈیز فیصلہ کن ون ڈے بارش سے متاثر ہونے امکان
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 12 اگست 2025ء ) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا، میچ بارش سے متاثر ہونے خدشہ ہے ۔ 
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے، پہلے ون ڈے میں پاکستان، دوسرے میں ویسٹ انڈیز کامیاب ہوا۔ 
پاکستانی وقت کے مطابق سیریز کا فیصلہ کن مقابلہ آج شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا۔

 
واضح رہے کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف گذشتہ31 سال میں دس ون ڈے انٹر نیشنل سیریز میں فتح حاصل کر رکھی ہے۔
دوسری جانب دوسرے ون ڈے کی طرح تیسرا میچ بھی بارش سے متاثر ہو نے کا خدشہ ہے ۔ 
ایشیا کپ اور سہ فریقی سیریز کے لیے پاکستان کے سکواڈ میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے افغانستان اور یو اے ای کے خلاف آئندہ ماہ سہ ملکی سیریز کے ساتھ ساتھ ایشیا کپ 2025ء کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان جلد متوقع ہے۔

 
یو ا ے ای میں سہ فریقی سیریز کے لیے ٹیم میں چند تبدیلیوں کا امکان ہے، فاسٹ بولر سلمان مرزا اور آل راؤنڈر احمد دانیال کی واپسی کا امکان ہے۔ 
رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سینئر فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور حارث رؤف کو سیریز کے دوران ورک لوڈ مینجمنٹ کے لیے آرام دیا جاسکتا ہے اور انہیں ایشیا کپ میں شامل کرنے کا منصوبہ ہے۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات