ٹاپ سیڈڈ جینک سنر سنسناٹی اوپن ٹینس مینز سنگلز کے چوتھے رائونڈ میں پہنچ گئے

منگل 12 اگست 2025 15:57

ٹاپ سیڈڈ جینک سنر سنسناٹی اوپن ٹینس مینز سنگلز کے چوتھے رائونڈ میں ..
اوہائیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) اٹلی کے نامور ٹینس سٹار، عالمی نمبر ون اور ایونٹ کے دفاعی چیمپئن جینک سنر ،امریکا کے ٹینس کھلاڑی ٹیلر فریٹز اور ڈنمارک کے ٹینس کھلاڑی ہولگر رونے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے۔

23 سالہ اطالوی ٹینس سٹار نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں کینیڈین حریف کھلاڑی گیبریل ڈیالوکو شکست دی تھی۔ ایک اور میچ میں امریکی ٹینس سٹار ٹیلر فریٹز نے تیسرے رائونڈ میچ میں اٹلی کے حریف کھلاڑی لورینزو سونیگو کو شکست دے کر ٹاپ 16 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ یونانی ٹینس سٹار سٹیفانوس تیسرے رائونڈ میں ہار کر مینز سنگلز مقابلوں سے باہر ہوگئے۔

(جاری ہے)

امریکی ریاست اوہائیو کے شہر سنسناٹی میں جاری ایونٹ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں اٹلی کے جینک سنر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کینیڈین حریف کھلاڑی گیبریل ڈیالوکو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 6-7(6-8) سے ہرا کر چوتھے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ایک اور میچ میں 27 سالہ امریکی ٹینس سٹار ٹیلر فریٹز نے تیسرے رائونڈ میچ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے اٹلی کے حریف کھلاڑی لورینزو سونیگو کوٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(4-7)اور 5-7سے ہرا کر چوتھے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ڈنمارک کے ہولگر رونے نے بھی تیسری رکاوٹ عبور کر لی ،انہوں نے تیسرے رائونڈ میچ میں امریکی حریف کھلاڑی ایلکس ٹی مشیلسن کو ٹائی بریک پر 6-7(4-7)اور 3-6 سے شکست دے کر چوتھے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔ ایونٹ کے چوتھے رائونڈ میں ٹاپ سیڈڈ جینک سنر کا مقابلہ فرانسیسی حریف کھلاڑی ایڈرین مینارینو سے ہوگا۔\932

متعلقہ عنوان :