مجھے فٹبال کا پیلے، ہاکی کا شہناز شیخ اور کرکٹ کا ماجد خان کہا جاتا تھا : حنیف عباسی کا دعویٰ

کھیلنا نہیں جانتا تھا مگر تین کھیلوں کا اسٹار کہا جاتا تھا : وفاقی وزیر ریلوے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 12 اگست 2025 17:09

مجھے فٹبال کا پیلے، ہاکی کا شہناز شیخ اور کرکٹ کا ماجد خان کہا جاتا ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 12 اگست 2025ء ) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے ایک انٹرویو میں اپنے حوالے سے انتہائی دلچسپ انکشاف کردیا۔ 
ایک انٹرویو میں میزبان کے سوال پر حنیف عباسی نے کہا کہ ’مجھے کھیلنا نہیں آتا تھا لیکن مجھے فٹبال کا پیلے، ہاکی کا شہناز شیخ اور کرکٹ کا ماجد خان کہا جاتا تھا‘۔

(جاری ہے)

 
حنیف عباسی کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب کافی دلچسپ ردعمل کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔