کرسٹیانو رونالڈو کی بالآخر جارجینا کو شادی کی پیشکش، انگوٹھی کی قیمت جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب جارجینا روڈریگیز کی جانب سے انگوٹھی کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 12 اگست 2025 14:45

کرسٹیانو رونالڈو کی بالآخر جارجینا کو شادی کی پیشکش، انگوٹھی کی قیمت ..
ریاض (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 12 اگست 2025ء ) پرتگالی فٹبال لیجنڈ کریسٹیانو رونالڈو اوران کی دیرینہ ساتھی جارجینا روڈریگز 10 سال کے تعلق کے بعد باضابطہ طور پر منگنی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں، 40 سالہ رونالڈو نے جارجینا کو ایک شاندار ہیرے کی انگوٹھی پہنا کرشادی کی پیشکش کی۔ 
جارجینا نے یہ خوشخبری انسٹاگرام پر شیئر کی، جہاں انہوں نے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں ان کا ہاتھ رونالڈو کے ہاتھ پر رکھا ہوا ہے اور بڑی سی ہیرے کی انگوٹھی نمایاں ہے۔

 
کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ہاں، میں مانتی ہوں، اس زندگی میں بھی اور اپنی تمام زندگیوں میں بھی۔ 
 
یہ جوڑا 2016ء میں میڈرڈ کے گُچی اسٹور میں ملاقات کے بعد سے ساتھ ہے، دونوں کے 3 مشترکہ بچے ہیں اور وہ رونالڈو کے بڑے بیٹے، کرسٹیانو جونیئر کی بھی پرورش کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

 

منگنی کی انگوٹھی ایک دلکش اوول کٹ ہیرے پر مشتمل ہے جو ایک نفیس بینڈ پر جڑی ہوئی ہے، ہسپانوی میڈیا کے مطابق جیولری ماہرین کا اندازہ ہے کہ یہ پتھر 10 سے 15 کیرٹ وزنی ہے اوراس کی مالیت 10 سے 50 لاکھ ڈالرکے درمیان ہے۔

 
جیولری ماہرین کے مطابق، یہ انگوٹھی 25 سے 30 کیرٹ وزنی ہے جب کہ مختلف ذرائع نے اس کی قیمت 20 لاکھ سے 50 لاکھ ڈالر کے درمیان بتائی ہے، جو اس کی شفافیت اور ڈیزائن پر منحصر ہے۔ 
اس وقت سعودی عرب کے کلب النصر کے لیے کھیلنے والے رونالڈو ماضی میں انٹرویوزمیں کہہ چکے ہیں کہ وہ جارجینا سے شادی کریں گے ’جب وقت مناسب ہو گا‘۔ یہ جوڑا ذاتی مشکلات کا بھی سامنا کر چکا ہے، جن میں 2022ء میں اپنے جڑواں بچوں میں سے ایک کی پیدائش کے وقت موت بھی شامل ہے، لیکن تقریباً ایک دہائی سے وہ ایک ساتھ ہیں۔ 
یہ منگنی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب رونالڈو سعودی پرو لیگ کے جاری سیزن میں مصروف ہیں اور دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں۔