پاکستان کے عمیر عارف کی ہانگ کانگ جونیئر اسکواش اوپن 2025میں دوسری پوزیشن

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 12 اگست 2025 12:56

پاکستان کے عمیر عارف کی ہانگ کانگ جونیئر اسکواش اوپن 2025میں دوسری پوزیشن
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اگست2025ء) پاکستان کے ابھرتے ہوئے ٹینس اسٹار پشاور سے تعلق رکھنے والے محمد عمیر عارف نے دی جیسیکا کمپنی ہانگ کانگ جونیئر اسکواش اوپن 2025میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کرلی،فائنل میں وہ سعودی عرب سے تعلق رکھنے واے ٹورنامنٹ کے ٹاپ سیڈ کھلاڑی کے خلاف ایک سخت مقابلے کے بعد رنر اپ قرار پائے۔


BARD فاوٴنڈیشن کی جانب سے فراہم کردہ اسپانسر شپ کے تحت عمیر عارف کا فائنل تک کا سفر شاندار فتوحات پر مشتمل تھا،اس دوران انہوں نے جاپان،امریکا اور سنگاپور کے ٹاپ سیڈڈ کھلاڑیوں کو شکست دی ۔اسکواش کورٹ میں ان کی شاندار کارکردگی ان کی مہارت اور عزم کی بھرپور عکاسی کرتی ہے ،جو ان کے شاندار کیریئر کی نشاندہی کرتی ہے ۔

(جاری ہے)


عمیر عارف نے روا ں برس ورلڈ اسکواش جونیئر چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کی ،اور عالمی پلیٹ فارم پر اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔


مہرین داوٴد ،رکن بورڈ آف گورننس BARD نے عمیر عارف کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ”عمیر کی کارکردگی اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ پاکستان میں کھیلوں کے حوالے سے عالمی معیار کا ٹیلنٹ پروان چڑھ رہا ہے ،BARD کا مشن ایسی صلاحیتوں کو نکھارنا اور ان کی معاونت کرنا ہے ،تاکہ ہمارے کھلاڑی بین الاقوامی سطح پر اپنا نام روشن کرنے میں کامیاب ہوسکیں،ہمیں ان کی محنت اور عزم پر انتہائی فخر ہے ۔


صدر BARD فاوٴنڈیشن عبدالرزاق داوٴد نے کہا کہ ”پاکستان میں کھیلوں کی مضبوط ثقافت کے قیام کیلئے عمیر جیسے کھلاڑیوں کی معاونت ہمارے وژن میں مرکزی حیثیت رکھتی ہے ۔ہانگ کانگ میں ان کی کامیابی نہ صرف ایک ذاتی سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے بلکہ یہ دیگر کھلاڑیو ں کیلئے ایک تحریک بھی ہے ۔ہم توقع کرتے ہیں کہ عمیر عارف مستقبل میں مزید کامیابیاں بھی سمیٹیں گے ۔“
BARD فاوٴنڈیشن پاکستانی کھلاڑیوں کی بین اقوامی میدان میں بہترین کارکردگی کے حوالے سے درکار وسائل،رہنمائی اورمواقع فراہم کرکے انہیں با اختیار بنانے کیلئے پرعزم ہے۔“