اشیائے ضروریہ کی کنٹرول شدہ قیمتوں پر فراہمی کیلئے حکومتی اقدامات جاری ہیں،ڈاکٹر احسان بھٹہ

اتوار 10 اگست 2025 18:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2025ء) سیکرٹری پرائس کنٹرول اینڈ کموڈٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے مصنوعات کے معیار کو یقینی بناتے ہوئے اشیائے ضروریہ کو کنٹرول شدہ قیمتوں پر فراہم کرنے کے حکومتی عزم پر زور دیا ہے۔ڈاکٹر احسان بھٹہ نے اس پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے مختلف سائٹس کا دورہ کیا۔

انہیں قائمقام ڈی جی سہولت بازار اتھارٹی نوید احمد، جنرل منیجر روشن ضمیر، ڈپٹی ڈائریکٹر پراجیکٹس اور کنسلٹنٹ ملک مقصود احمد نے بریفنگ دی۔ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی جانب سے لاہور میں سہولت بازار اتھارٹی کی جانب سے'' گو بازاروں ''پر 15سہولتوں کا آغاز کر دیا گیا ہے جن میں فیصل ٹائون، مون مارکیٹ، گلشن راوی 1 اور 2، مدار ملت، رائے ونڈ، مانگا، شاہدرہ اور شادمان سمیت سات مقامات پر ترقیاتی کام پہلے ہی شروع کیے جا چکے ہیں جنہیں سہولت بازار اتھارٹی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے گلشن راوی، شادمان، مادرے ملت روڈ ٹائون شپ، فیصل ٹائون کوٹھا پنڈ، مانگا منڈی ملتان روڈ اور رائیونڈ کے قریب سبزی منڈی کے مقامات کا دورہ کیا۔انہوں نے میٹریل (پائپ، فائونڈیشن، برک بیلسٹ، کنکریٹ وغیرہ) کے معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ (یو ای ٹی )کی قائم کردہ لیبز سے ٹیسٹنگ میٹریل مثلا کنکریٹ سلنڈر وغیرہ کے ذریعے معیار کی جانچ کرنے کی بھی ہدایت کی ۔انہوں نے شادمان کے مقام پر پودے لگانے کی بھی ہدا یت کی۔ انہوں نے بتایا کہ باقی مقامات پر ترقیاتی کاموں کے معائنہ کیلئے جلد اگلا دورہ کیا جائے گا ۔