ج*سبزیاں اور برائلر گوشت مہنگا، سرکاری نرخ نامے کی دھجیاں اڑا دی گئیں

ک*ارکیٹ میں ٹماٹر، آلو، پیاز سمیت سبزیاں سرکاری نرخ سے 20 تا 120 روپے مہنگی فروخت ف*برائلر گوشت 11 روپے فی کلو مہنگا، فارمی انڈے بھی 286 روپے فی درجن ہوگئے ، رپورٹ

اتوار 10 اگست 2025 19:00

د*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2025ء) مارکیٹ میں سبزیوں کی قیمتیں غریب عوام کی پہنچ سے باہر ہو گئی ہیں، دکانداروں نے سرکاری نرخ نامے کو یکسر نظرانداز کر دیا۔ برائلر گوشت 11 روپے فی کلو مہنگا ہو کر 588 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ فارمی انڈے 2 روپے اضافے سے 286 روپے فی درجن ہو گئے۔سرکاری نرخ نامے میں ٹماٹر کی قیمت 95 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے لیکن مارکیٹ میں درجہ اول ٹماٹر 140 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

آلو کا سرکاری نرخ 85 روپے ہے مگر مارکیٹ میں 100 روپے فی کلو، پیاز کا نرخ 60 روپے مقرر ہونے کے باوجود 80 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ لہسن چائنہ 270 روپے کے بجائے 350 روپے فی کلو اور ادرک چائنہ 490 روپے کے بجائے 600 روپے فی کلو دستیاب ہے۔علاوہ ازیں لیموں بغیر بیج سرکاری نرخ 150 روپے کے بجائے 200 روپے کلو، بھنڈی 200 روپے، کدو 180 روپے اور شملہ مرچ 230 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ قیمتوں پر کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :