ذ*پنجاب بھر میں 79ویں یوم آزادی کی تیاریاں، مقابلے اور تقریبات کا انعقاد

ئ*14 اگست کو وزیراعلیٰ مریم نواز شریف معرکہ حق پارک اور میوزیم کی نقاب کشائی کریں گی ق*خوبصورت چراغاں، آزادی فلوٹس اور بازاروں کی سجاوٹ کے مقابلے، انعامات کا اعلان

اتوار 10 اگست 2025 19:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2025ء) پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب میں ڈویژن، ضلع اور تحصیل کی سطح پر 79ویں یوم آزادی کی تیاریاں قومی جوش و جذبے سے جاری ہیں۔ جشن آزادی کی تقاریب کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور 14 اگست کو وزیراعلیٰ مریم نواز شریف معرکہ حق پارک اور میوزیم کی نقاب کشائی کریں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے جشن آزادی کو مثالی انداز میں منانے کی ہدایت کی ہے، قوم معرکہ حق کی فتح کے جذبے سے سرشار ہو کر 79واں یوم آزادی تاریخی انداز میں منائے گی۔ اضلاع میں خوبصورت چراغاں اور آزادی فلوٹس کے مقابلے جاری ہیں، سب سے خوبصورت فلوٹ، بہترین چراغاں اور سب سے خوبصورت بازار کو انعامات دیے جائیں گے۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ تحفظ آزادی کے احساس نے جشن کو دوبالا کر دیا ہے، نوجوانوں اور بچوں کا جوش و خروش قابل تحسین ہے۔ تعلیمی ادارے اور شہری تنظیمیں سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لے رہی ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ اور تمام ادارے 14 اگست کی تیاریوں میں اشتراک عمل سے خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔