گ*سید عزیز الدین المعروف حضرت پیر مکی دربار میں چادر پوشی اور غسل مبارک کی تقریب

ئ*وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین نے غسل مبارک کی تقریب خصوصی شرکت ًسید عزیز الدین پیر مکی جنیدی لاہور کے قدیم اکابر اولیاء میں سے ہیں،وزیر ہاؤسنگ پنجاب

اتوار 10 اگست 2025 21:40

wلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2025ء) سید عزیز الدین المعروف حضرت پیر مکی دربار میں چادر پوشی اور غسل مبارک کی تقریب میں وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین نے خصوصی شرکت کی،سیکرٹری و چیف ایڈمنسٹریٹر محکمہ اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری اور ڈی جی اوقاف بھی ہمراہ تھے، اس موقع پر کشمیر و فلسطین کے مسلمانوں،ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی،غسل مبارک کی تقریب سے قبل اولیاء اللہ کا پیغام اور خصوصی ہدیہ پیش کیا گیا، وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کا کہنا تھا کہ سید عزیز الدین پیر مکی جنیدی لاہور کے قدیم اکابر اولیاء میں سے ہیں،اولیائے کرام کی سرزمین برصغیر میں تبلیغ کے فیض سے لاکھوں لوگ مستفید ہوئے، حضرت سید عزیز الدین کے طویل عرصے مکہ میں قیام کی وجہ سے پیر مکی کے نام سے شہرت کی وجہ ہے۔