ڈائریکٹر جنرل پورٹ داؤد کلمتی اور ایگزیکٹو انجنیئرپبلک ہیلتھ انجینئرنگ مومن بلوچ کاسنٹ سر تا پلیری پائپ لائن منصوبے کا تفصیلی دورہ

اتوار 10 اگست 2025 22:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان کے گوادر کے لیے مقرر کردہ پانی کے کوآرڈینیٹر ،چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی نور الحق بلوچ کی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل پورٹ داؤد کلمتی اور ایگزیکٹو انجنیئرپبلک ہیلتھ انجینئرنگ مومن بلوچ نے سنٹ سر تا پلیری پائپ لائن منصوبے کا تفصیلی دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے منصوبے کے مختلف حصوں کا معائنہ کرتے ہوئے بتایا کہ 12 کلومیٹر طویل پائپ لائن کی کھدائی کا کام مکمل ہو چکا ہے اور منصوبے پر تیزی سے پیش رفت جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ جلد از جلد سنٹ سر سے پانی کی فراہمی جیوانی اور گوادر کے نواحی علاقوں تک شروع کر دی جائے گی، جس سے عوام کو پینے کے پانی کی فراہمی میں نمایاں بہتری آئے گی۔