مری میں 12 سے 14 اگست تک 3 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی

مری مال روڈ پر 3 دن صرف سیاح فیملیز کو آنے کی اجازت ہوگی‘ڈپٹی کمشنرکا اعلان

پیر 11 اگست 2025 12:25

مری میں 12 سے 14 اگست تک 3 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی
مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)مری میں 12 سے 14 اگست تک 3 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔نوٹی فکیشن کے مطابق مری مال روڈ پر 3 دن صرف سیاح فیملیز کو آنے کی اجازت ہوگی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی، مقدمات درج کیے جائیں گے۔دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی صورت میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔