افغانستان نے پاکستان سے منگوائے گئے بیماری سے متاثرہ 15 ٹن لیموں واپس بھیج دئیے

پیر 11 اگست 2025 11:54

افغانستان نے پاکستان سے منگوائے گئے بیماری سے متاثرہ 15 ٹن لیموں واپس ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)افغانستان نے پاکستان سے درآمد کیے گئے 15 ٹن لیموں کینکر بیماری سے متاثرہ اور ناقابل استعمال ہونے کی وجہ سے واپس بھیج دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے افغان میڈیا کے حوالے سے کہا ہے کہ صوبائی ڈائریکٹر زراعت مولوی ولی محسن نے تاجروں کو ہدایت کی ہے کہ اسلامی امارت کے ضوابط کے تحت صرف معیاری اور صحت مند پھل و سبزیاں ہی درآمد کی جائیں تاکہ صارفین اور مارکیٹ دونوں کو نقصان سے بچایا جا سکے۔

رپورٹ کے مطابق ننگرہار کے محکمہ زراعت، آبپاشی اور لائیو سٹاک کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ لیموں کیڑوں سے متاثر تھے اور انہیں قرنطینہ انتظامیہ نے واپس پاکستان بھیجا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ مذکورہ محکمے کی جانب سے اس سے قبل بھی کئی بار طورخم پر اس طرح کا غیر معیاری سامان پاکستان کو واپس کیا جا چکا ہے