دارالحکومت کے دونوں مین ایمرجنسی سمیت وارڈز میں زندگی بچانے والی مفت ادویات ناپید

پیر 11 اگست 2025 15:23

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء) دارالحکومت کے دونوں مین ایمرجنسی سمیت وارڈز میں زندگی بچانے والی مفت ادویات ناپید ہو کر رہ گئی ہیں، ہر چیز باہر سے منگوائی جاتی ہے غریب بے موت مرنے پر مجبور، حکومت کی جانب سے دونوں ہسپتالوں سمیت آزاد کشمیر بھر کے ہسپتالوں میں مفت ادویات دیے جانے کا اعلان ہوائی نکلا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پنشنرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں مظفر حسین منہاس، چوہدری نیاز احمد، راجہ مجیب الرحمان،محمد فیاض عباسی و دیگر نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایمز ہسپتال کے وارڈز کے اے سی بند پڑے ہیں چھت کے پنکھوں کی حالت بھی درست نہیں،دروازے خراب ہو چکے ہیں، واش رومز کی حالت خراب ہے ہسپتال کی حالت انتہائی خراب ہے، ڈاکٹر ز کا رویہ بہتر ہے ایمز میں ڈیجیٹل ایکسرے مشین خراب ہے سی ٹی سکین اور ایم آئی آر کی سہولت دستیاب نہیں ،عوام کہاں جائیں، حکومت اور وزراء اپنی عیاشیوں میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :