اے اے سی (ریونیو) نوید اختر خان کا رورل ہیلتھ سنٹر داسو کا دورہ

پیر 11 اگست 2025 17:25

کوہستان اپر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (اے اے سی ریونیو) نوید اختر خان اور اے سی (یو ٹی) نعمان وحید نے رورل ہیلتھ سینٹر (آر ایچ سی ) داسو کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

پیر کو عوامی شکایت اور ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر طارق علی خان کی خصوصی ہدایت پر کئے گئے دورہ کے موقع پر انہوں نے کہا کہ غفلت برتنے والے عملہ کے خلاف تفصیلی رپورٹ تیار کر کے کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس موقع پر انہوں نے رورل ہیلتھ سنٹر کے عملہ کو سختی سے ہدایت کی کہ اپنا رویہ مریضوں کے ساتھ انتہائی ہمدردانہ ہونا چاہئے، اپنے رویوں میں فوری طور پر بہتری لائی جائے ورنہ ایسے افراد کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائیں گے۔