گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کا رضاکاروں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار

پیر 11 اگست 2025 18:11

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے دنیور نالہ حادثے میں عوامی خدمت کے دوران رضاکاروں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو یہاں جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ سانحہ نہایت دل خراش ہے اور شہید ہونے والے والنٹیئرز نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر خدمتِ خلق کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔

(جاری ہے)

گورنر گلگت بلتستان نے جاں بحق ہونے والوں کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور زخمی ہونے والے تمام والنٹیئرز کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ متاثرہ خاندانوں اور زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات اور دیگر امداد فراہم کی جائے۔ گورنر گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام ان بہادر والنٹیئرز اور متاثرین کی قربانی اور حوصلے کو ہمیشہ یاد رکھیں گے اور حکومت ہر قدم پر ان کے ساتھ کھڑی ہے۔