جوہرآباد ، اسسٹنٹ کمشنرخوشاب کی زیرصدارت پنجاب ہیومن کیپیٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ کا اجلاس

پیر 11 اگست 2025 18:11

جوہرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیاءاللہ کی زیر صدارت پنجاب ہیومن کیپیٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ کے آ غوش پروگرام تحصیل خوشاب کا جائزہ اجلاس ھوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پی ایچ سی آ ئی پی -پی ایس پی اے کی طرف سے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز محمد زین العابدین اور مس رابعہ حیدر ڈاکٹر طاھر حیات ڈپٹی ڈسٹرکٹ ھیتلھ آفیسر خوشاب اور جاوید جوئیہ ایڈمن آفیسر ھیلتھ نے شرکت کی جائزہ اجلاس میں تحصیل خوشاب کےآغوش پروگرام کے تحت رجسٹرڈ اھل خواتین جن کی رقوم ان کے اکاؤنٹ میں منتقل کی جاچکی ھے۔

ان کو اس بابت فوری اطلاع و رقوم کی وصولی بارے تفصیلا گفتگو زیر بحث آ ئی۔جس پر ڈی ڈی ایچ او خوشاب نے اجلاس کو آ گاہ کیا کہ متعلقہ خواتین کی لسٹیں پی ایچ سی آ ئی کی طرف سے موصول ھو چکی ھیں اور تمام لسٹیں متعلقہ ھیلتھ فیلڈ سٹاف کو بھجوا دی گئی ھیں جس پر کام جاری ھے اور اھل خواتین کو اس بابت اطلاع کر وائی جارھی کہ وہ اپنی رقوم فوری طور پر جاز کیش سے وصول کریں۔اس پر اے سے خوشاب نے ہدایت کی کے جلد از جلد تمام اھل خواتین کو رقوم کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے اور اس بابت رپورٹ پیش کی جائے۔\378