یورپی ممالک کا امریکا اور روس کے درمیان مذاکرات میں یوکرین کو بھی شامل کر نے کا مطالبہ

پیر 11 اگست 2025 20:22

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)یورپی ممالک نے امریکا اور روس کے درمیان مذاکرات میں یوکرین کو بھی شامل کر نے کا مطالبہ کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق یوکرین کے یورپی اتحادی ممالک نے اس بات پر اصرار کیا ہے کہ روس کے ساتھ کسی بھی امن مذاکرات میں یوکرین کو بھی شامل کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

یہ مطالبہ ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 15 اگست کو الاسکا میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ملاقات کرنے والے ہیں۔برطانیہ، فرانس، اٹلی، جرمنی، پولینڈ، فن لینڈ اور یورپی کمیشن کے رہنمائوں کی طرف سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین میں امن کا راستہ یوکرین کے بغیر طے نہیں کیا جا سکتا۔