لاہورمیں کھجور کی قیمت 190 سے 270 روپے، ٹماٹر اور آلو بھی مہنگے

پیر 11 اگست 2025 22:00

لاہورمیں کھجور کی قیمت 190 سے 270 روپے، ٹماٹر اور آلو بھی مہنگے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2025ء)لاہور کی مارکیٹ میں پھل اور سبزیوں کے ریٹس کچھ یوں ہیں۔پھلوں کی بات کی جائے تو کھجور کی قیمت 190 سے 270 روپے فی کلو، امرود 75، پپیتا 220، انگور 155، چیکو 160، کیلا 110، اور سیب کالا (پہاڑی) 245 روپے فی کلو رہا۔

(جاری ہے)

سبزیوں کی قیمتوں میں گھیا کدو 55، حلوہ کدو 91، مونگرے 95، اروی 100، شلجم 32، دھنیا 40، آلو 35، مولی 25، مٹر 110، لیموں چائنہ 70، سبز مرچ 120، شملہ مرچ 335، پھول گوبھی 35، بند گوبھی 21، میتھی 80، بینگن 80، پالک 40، کریلے 260، کھیرا 60، ادرک 500، لہسن 440، ٹماٹر 240، اور پیاز 220 روپے فی کلو ریکارڈ کی گئی۔

ادرک اور لہسن کی قیمتوں میں خاصی بڑھوتری دیکھی گئی ہے جو صارفین کو متاثر کر سکتی ہے۔ مارکیٹ میں دیگر سبزیاں اور پھل مستحکم قیمتوں پر دستیاب ہیں۔

متعلقہ عنوان :