مچھ پولیس کی کامیاب کاروائی ۔ منشیات فروش شکنجے میں، بھاری مقدار میں ہیروئن اور چرس برآمد

پیر 11 اگست 2025 22:07

مچھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2025ء) مچھ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشوں کے اڈے پر چھاپہ مار کر بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔ یہ کامیاب کارروائی ڈی آئی جی نصیر آباد اور ایس ایس پی کچھی کی خصوصی ہدایت پر عمل میں لائی گئی ایس ایچ او مچھ محمد حنیف گشکوری کی قیادت میں پولیس پارٹی نے خفیہ اطلاع پر علاقے میں سرگرم منشیات فروش کے ٹھکانے پر اچانک دھاوا بولا، جس کے دوران منشیات فروش محمد امین راہیجہ کو گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 101 پوڑیاں ہیروئن اور ایک کلو اعلی کوالٹی کی چرس برآمد ہوئی، جسے موقع پر قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ایس ایچ او محمد حنیف گشکوری نے کہا کہ مچھ شہر میں منشیات فروشی اور سماج دشمن عناصر کے خلاف سخت پالیسی کے تحت آپریشن جاری ہے اور آئندہ بھی ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی مچھ کے عوامی اور سماجی حلقوں نے اس جرات مندانہ اقدام پر ایس ایچ او اور ان کی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کا مکمل خاتمہ ہی علاقے کے نوجوانوں کو تباہی سے بچا سکتا ہے۔ شہریوں نے امید ظاہر کی کہ پولیس اس مہم کو مزید تیز کرے گی تاکہ مچھ کو منشیات کی لعنت سے ہمیشہ کے لیے پاک کیا جا سکے۔