
گلیات اور کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کو جدید ملٹی پرپز مشینری کی فراہمی
پیر 11 اگست 2025 22:14
(جاری ہے)
یہ ہائی پرفارمنس مشینیں مشکل اور سخت موسمی حالات میں بھی تیز اور موثر کام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ مزید برآں ، یہ مشینیں سڑک سے برف اور گلیشئیرز کو تیزی سے ہٹانے کے ساتھ ساتھ گرے ہوئے درخت، کنکریٹ کے ملبے، لوہے کی رکاوٹوں کو کاٹنے سمیت سات مختلف کام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
یہ جدید مشینیں عالمی بینک کی معاونت سے چلنے والے کائٹ پروگرام کے تحت خریدی گئی ہیں جبکہ اس طرح کی مزید چار مشینوں کی خریداری کا عمل بھی جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت شراکت دار اداروں کے تعاون سے سیاحتی مقامات کو مزید محفوظ، قابلِ رسائی اور سیاحوں کے لیے پرکشش بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ ان جدید مشینوں کی دستیابی سے سردیوں کے موسم میں بھی سیاحتی علاقوں تک سیاحوں کی آسان رسائی کو ممکن بنایا جاسکے گا۔ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ ان مشینوں کی مدد سے کسی بھی ہنگامی صورتحال میں سیاحوں اور مقامی لوگوں کی جانیں محفوظ بنائی جاسکیں گی اس سلسلے میں تعاون فراہم کرنے پر عالمی بینک کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ سیاحوں کی حفاظت اور سیاحتی علاقوں تک ہمہ وقت رسائی سیاحت کے فروغ کے لئے انتہائی ضروری ہے۔ موجودہ صوبائی حکومت سیاحتی سرگرمیوں کو پورا سال جاری رکھنے کے لئے اقدامات کرر ہی ہے، سیاحتی علاقوں تک رابطہ سڑکوں کی تعمیر اور سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے میں بہتری پر کام کرر ہے ہیں، اینٹگریٹڈ ٹوارزم زونز کے قیام اور نئے سیاحتی مقامات کی ترقی پر بھی پیشرفت جاری ہے۔ میزبان ہوم اسٹے ٹورازم موجودہ صوبائی حکومت کا ایک منفرد منصوبہ ہے، اس منصوبے سے سیاحوں کو قیام کے لئے بہترین ماحول کی فراہمی کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ ایمرجنسی رسپانس اور سیاحتی انفراسٹرکچر کے شعبوں میں یہ اقدامات اور سرمایہ کاری ایک بڑے وژن کا حصہ ہیں، ان اقدامات سے صوبے میں سیاحت کے شعبے کو پائیدار بنیادوں پر ترقی دے کر صوبے کی معیشت کو مضبوط بنایا جاسکے گا۔ متعلقہ صوبائی کابینہ اراکین کے علاوہ محکمہ سیاحت، گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اور کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے حکام بھی تقریب میں شریک ہوئے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی مریم نواز کاستھرا پنجاب ورکرز کو کم ازکم تنخواہ نہ دینے پر برہمی کااظہار، کنٹریکٹرز کو فائنل وارننگ جاری
-
اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس اور ٹوکن ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ
-
جولائی میں غیرملکی درآمدات میں 23فیصد اضافہ،حجم 5.86ارب ڈالر رہا
-
پتوکی ،اوباش کی 16سالہ لڑکی سے زیادتی ،ویڈیو بناکر وائرل کردی ، مقدمہ درج
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کو عہدے سے ہٹانے کی لئے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو یورپیئن انٹرنیشنل ایکسیلینسی ایوارڈ سے نوازا گیا
-
بیرون ممالک ائیرپورٹس ،سپرسٹورزپر پاکستانی پویلین قائم کئے جائیں ‘ نجم مزاری
-
کراچی‘ مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
کراچی: مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا رحیم یار خان میں دو سالہ بچی کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے پرشدید غم وغصے کااظہار
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
جہانگیر ترین سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کے لئے سرگرم ،5کروڑ روپے امداد کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.