ج*بابائے بلوچستان ایک تاریخ مکتب ،تحریک اور رہبر تھے، علی احمد لانگو

پیر 11 اگست 2025 21:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2025ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان علی احمد لانگو نے بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کی برسی کے موقع پر جاری بیان میں کہا ہے کہ بابائے بلوچستان کوئی عام شخصیت نہیں، وہ ایک تاریخ ایک مکتب ایک تحریک اور ایک رہبر تھے۔ ان کا وجود خود ایک تربیت گاہ تھا جس نے ہمیں جمہوریت رواداری اور برداشت کا درس دیا۔

انہوں نے کہا کہ آج ہماری بدقسمتی ہے کہ میر بزنجو کے افکار پر عمل پیرا نہ ہونے کی وجہ سے نئی نسل میں اعلی اقدار اصول پسندی اور سیاسی شعور کی کمی بڑھ رہی ہے۔ علی احمد لانگو نے کہا کہ سیاست میں اقدار سنجیدگی برداشت اور رواداری کا چراغ بابائے بلوچستان نے روشن کیا، مگر گزشتہ چند دہائیوں میں بھڑک بازی، طوفانِ بدتمیزی اور مفاد پرستی کا اندھیرا ہمارے سماج معیشت اور سیاست کلچر کو بگاڑ دیا ہے۔

(جاری ہے)

نیشنل پارٹی کے ترجمان نے کہا کہ کہ بابائے بلوچستان کا ہر قدم قومی سوال کے حل جمہوریت کے استحکام اور پارلیمنٹ کی بالادستی کے لیے اٹھتا تھا۔ وہ آمریت کو زہرِ قاتل سمجھتے تھے اور انہوں نے اپنی زندگی کے قیمتی سال جیلوں میں گزار کر بھی اپنے نظریے سے پیچھے نہیں ہٹے۔انہوں نے کہا کہ اس میں دو رائے نہیں کہ میر بزنجو کے سیاسی فلسفے کو مشعلِ راہ بنا کر قومی مقاصد کی تکمیل کو یقینی بنایا جاسکتا ہے نیشنل پارٹی بابائے بلوچستان کی سیاسی فکر کو جاری رکھتے ہوئے جدوجہد کررہی ہی